کھجور اب پاکستان میں بھی
کاشت ہوتی ہے اور کچھ جگہوں پر عجوہ کہہ کر کاشتکاری کی جا رہی ہے۔بہرحال
سعودی عرب کے مقدس شہر مدینہ منورہ اور اس کے مضافاتی علاقوں میں اس کی
کاشت ہوتی ہے اور بہترین کھجور عجوہ کہلاتی ہے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ
وسلم نے فرمایا کہ”جس گھر میں کھجوریں نہ ہوں وہ گھر ایسا ہے جہاں رزق نہ
اُترا ہو“آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کھجور کے درخت کو مسلمان اور برکت
والا قرار دیا تھا۔