وطن عزیز میں آجکل شدید سردی ہے، دھند کا راج بھی جاری ہے۔شدید سردی میں کاروبار زندگی تو جاری رہتا ہے، البتہ صحت کے معاملے میں لوگوں کی شکایات میں اضافہ دیکھنے کو ملتا ہے۔سردیوں کے موسم میں عام طور پر چھاتی (سانس) کی بیماریوں میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے کو ملتا ہے،جبکہ دل کے مریضوں میں بھی بیماری بگھرنے کا خطرہ رہتا ہے۔
